جامعہ بلوچستان نے پورے سال تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہوئے طلباء و طالبات کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع مہیا کئے گئے ہیں، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال

بدھ 19 دسمبر 2018 18:41

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ، رواں برس جامعہ نے اپنے تعلیمی، تحقیقی ادب حاصل کرتے ہوئے جامعہ کو ہمکنار کرنے کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں۔ پورے سال تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہوئے طلباء و طالبات کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع مہیا کئے گئے ہیں۔

تمام کورسز اور امتحانات کے بروقت انعقاد خوش آئند اقدام ہیں۔ اور اسکالرز کو تحقیق کی جانب راغب کرنے سمیت بڑی تعداد میں جامعہ نے اعلیٰ تعلیمی ڈگری دی ہے۔ یہ با ت انہوں نے بدھ کو جامعہ بلوچستان کے بورڈآف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 133واں اجلاس کی زیر صدارت منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر اجلاس میں ڈین فیکلٹیز ڈاکٹر اختر محمد کاسی، ڈاکٹر ملک طارق،ڈاکٹر ندیم ملک، ڈاکٹر عبدالعلی کاکڑ، ڈاکٹر نائید انجم چشتی،ڈاکٹر صوبیہ رمضان،جامعہ کے رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تعلیمی ایجنڈا زیر غور لایا گیا۔ جس میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرام، داخلوں اور امتحانات کے طریقہ کار، کورس ورک رپورٹ سمیت مختلف شعبہ جات میں تین پی ایچ ڈی اوراکتالیس ایم فل اسکالرز کو ڈگری ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا اور مختلف فیصلے کئے گئے اجلاس میں مزید خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ ہم نے اجتماعی طور پر جامعہ کے ترقی اور بہتری کے لئے اپنے توانائیاں سرف کی ہیں اور اساتذہ اس محنت اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیئے ہیں جو کہ لائق تحسین ہے۔

تمام شعبہ جات میں سمسٹر سسٹم کے نفاظ سے دور حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم شعبہ جات کے قیام کی جانب اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں کیونکہ بدلتے حالات اور وقت کے ساتھ تعلیمی زرائع بھی تبدیل ہورہے ہیں اور تبدیلیوں اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کو پروان چڑھانا انتہائی اہم ہے۔ اور جامعہ اسی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو ترتیب دے رہی ہے اور جامعہ کے کلینڈر کے تحت تمام پالسی ساز اداروں کے انعقاد اور تعلیمی سرگرمیوں کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ آخر میں انہوں نے بورڈ کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ یہ اجلاس رواں برس کا آخری اجلاس تھا جس میں تعلیمی اور جامعہ کی بہتری اور ترقی کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں