کوئٹہ، میٹرک کے سالانہ امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی

منگل 15 جنوری 2019 22:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) کنٹرولر بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ سید عباداللہ شاہ غرشین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 14 فروری 2019 سے شروع ہو نگے اس کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے اساتذہ کی ڈیوٹیاںلگانے کیلئے امتحانی کمیٹی مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے جس میں اساتذہ کا تجربہ ، گزشتہ امتحان میں کارکردگی ، سینیارٹی اور قرعہاندازی سمیت آپشنز زیر غور ہیں اور جلد ہی امتحان کمیٹی فیصلہ کرکے اساتذہ کی ڈیوٹیاں فائنل کریں گے ، امتحانات میں نقل کرنے کی کسی صورت گنجائیش نہیں ہے طلباء اپنی تیاری مکمل کریں آئندہ چند روز میں رول نمبر متعلقہ سکولزاور پرائیویٹ امیدواروں کو انکے پتے پر ارسال کردی جائینگی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں