بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کی جانب سے نہم ودہم کے حالیہ امتحانات میں نگران عملہ کی ڈیوٹیاں قرعہ اندازی کے ذریعے لگانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،ترجمان سینئر ایجوکیشنل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان

منگل 22 جنوری 2019 15:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ترجمان سینئر ایجوکیشنل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان نے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کی جانب سے نہم ودہم کے حالیہ امتحانات میں نگران عملہ کی ڈیوٹیاں قرعہ اندازی کے ذریعے لگانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے امتحانا ت میں نقل کی روک تھام سمیت امتحانات پر قابض پیشہ ورانہ افراد کی مداخلت سے نجات مل سکے گی،منگل کو اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ امتحانات میں نقل کے رحجان نے صوبے کا تعلیمی ماحول تباہ کردیا ہے طلباء محنت پر یقین رکھنے کی بجائے امتحان میں کامیابی کے لیے نقل کا سہار لینے کو ترجیح دینے لگے ہیں جو کہ نئی نسل کے لیے تباہی کے ساتھ ساتھ صوبے کے تعلیمی ماحول کے لیے ناقابل تلافی نقصان کا باعث ہے ،قرعہ اندازی کے ذریعے ڈیوٹیوں سے غیر جانبدارانہ عملہ تعینات ہوگا جس سے نقل کی روک تھام میں مدد ملے گی ،بیان میں کہا گیا ہے کہ امتحانات کو بہتر سے بہتر طریقے سے منعقد کرنے کے لیے صوبے بھر کے تمام امتحانی مراکز کو تمام امتحانی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ امتحان کے دوران نگران عملہ اور امتحان دینے والے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں