انجینئر عادل نصیر کو خضدار یونیورسٹی الیومنائی ایسوسی ایشن کا صدر تعینات کر دیا گیا

جمعہ 22 فروری 2019 22:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار نے انجینئر عادل نصیر کو خضدار یونیورسٹی الیومنائی ایسوسی ایشن کا صدر تعینات کر دیا تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدارنے یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور ایکزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر خاران عادل نصیر کو اعزازی طور پر 2 سال کیلئے یونیورسٹی کی ایلومنائی ایسوسی ایشن کا صدر تعینات کر دیا ہے اس حوالے سے باضابطہ طور پر اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں