تحقیقی کام کو قومی ترقی اور معاشرے کی بہتری و خوشحالی کے لئے استعمال کیا جاسکتاہے

وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابرکاتربت یونیورسٹی کے ایڈوانس سٹڈیزاینڈ ریسرچ بورڈ کے اجلاس سے خطاب

جمعرات جولائی 17:42

کوئٹہ۔ 18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) یونیورسٹی آف تربت کا ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا آٹھواں اجلاس یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقدہوا جس کی صدارت یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابر نے کی۔اجلاس میں رجسٹرارغلام فاروق ، فیکلٹی آف آرٹس اینڈسوشل سائنسزکے ڈین اورانسٹیٹیوٹ آف بلوچی لینگویج اینڈ کلچرکے ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹرعبدالصبوربلوچ،کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر اور فیکلٹی آف لاء کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر گل حسن،فیکلٹی آف سائنس اینڈ انجینئرنگ کے ڈین ڈاکٹرحنیف الرحمان،کنٹرولرامتحانات تنویراحمد اورڈپٹی رجسٹرارگنگزاربلوچ نے شرکت کی۔

اجلاس میں ریسرچ پالیسی اور مختلف تدریسی شعبہ جات میں ایم فل ۔

(جاری ہے)

ایم ایس پروگرام کے اجراء سے متعلق مروجہ قواعدوضوابط کے علاوہ یونیورسٹی میں تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے مختلف امو رکا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابر نے یونیورسٹی میں تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے انسٹیٹیوٹ آف بلوچی لینگویج اینڈ کلچر ،شعبہ کیمسٹری اور شعبہ منیجمنٹ سائنسز میں ایم فل۔

ایم ایس پروگرام کا کامیاب اجر اء کوایک اہم پیش رفت قراردیاان کامیابیوں پران شعبہ جات کے سربراہان اور اساتذہ کرام کی کاوششوں کو سراہتے ہوئے وائس چانسلر نے اس امرپرزوردیا کی تحقیق کے معیار پر زیادہ توجہ دی جائے اور تحقیقی کام کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لئے تحقیقی سرگرمیوں کے دوران ہائرایجوکیشن کمیشن کے قواعدوضوابط کی روشنی میں جدیدتکنیک اور سائنسی طریقہ کار کو ملحوظ خاطررکھاجائے تاکہ تحقیقی کام کو قومی ترقی اور معاشرے کی بہتری و خوشحالی کے لئے استعمال کیا جاسکے۔

اس سلسلے میںوائس چانسلرنے ریسرچ اسکالرز کو ہرممکن سہولیات فراہم کرانے کا یقین دلایا۔انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہارکیا کہ تربت یونیورسٹی کا شمار ملک کی ان چند ابھرتی ہوئی اعلی تعلیمی اداروں میں ہوتاہے ہے جس نے اپنی قیام کے پانچ سال کے اندر کئی کامیابیان سمیٹتے ہوئے تین تدریسی شعبہ جات میں ایم فل اور ایم ایس پروگرام شروع کیا اور دیگرشعبہ جات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز شروع کرانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

تربت یونیورسٹی میں ایڈوانس سٹڈیز اور تحقیقی سرگرمیوں کو مزید پروان چڑھانے کے لئے بورڈ کے ممبران نے مختلف امورپر بحث و مباحثے کے بعد اہم فیصلے کئے۔ انہوں نے متفقہ طورپرفیصلہ کیا کہ تربت یونیورسٹی میں معیاری تحقیق اور ایدوانس سٹڈیز کے فروغ کے لئے موثراقدامات اٹھائے جائیں گے۔بورد نے فیصلہ کیا کہ اس بات کو یقینی بنایاجائے گا عہدحاضرکے ضروریات کے مطابق نئے موضوعات اور تحقیق کے جدید رجحانات اور سائنسی طریقہ کارکو استعمال کرکے تحقیقی کام مکمل کئے جائیں گے۔

بورڈ نے شعبہ منیجمنٹ سائنسز میں ایم ایس پروگرام میں داخلہ لینے کے معیار کا جائزہ لینے کے علاوہ انسٹیٹیوٹ آف بلوچی لینگویج اینڈ کلچراور شعبہ کیمسٹری کے ریسرچ سکالرز کے تحقیقی سرگرمیوںکا جائزہ لیا۔اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ان شعبہ جات کے جن اسکالرزنے اپنے تھیسز جمع کئے ہیں ان کا تھیسز ایوالویشن رپورٹ آنے کے بعد بہت جلد ان کے انٹرویوز منعقد کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments