محکمہ تعلیم لسبیلہ کی جانب سے کشمیری خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیئے خواتین اساتذہ کی ریلی

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کی ہدایت پر محکمہ تعلیم لسبیلہ کی جانب سے پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) لسبیلہ محترمہ شمیم عزیز کی قیادت میں کشمیری ماوں بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے خواتین اساتذہ کی بڑی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شریک خواتین اساتذہ نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔

ریلی گرلز ہائر سیکڈری اسکول اوتھل سے شروع ہوئی جو پیدل گشت کرتی ہوئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس اوتھل پہنچیں جہاں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نے کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے اور گزشتہ 45روز سے کرفیو نافذ کرکے کشمیریوں کو گھروں میں محصور کررکھا ہی. جو انتہائی ظلم و زیادتی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور انشاء اللہ بہت جلد کشمیر میں بھی پاکستانی پرچم لہرائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم تمام پاکستانی خواتین کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گی علاوہ اذیں حب،وندر،بیلہ سمیت لسبیلہ بھر میں خواتین اساتذہ کی جانب سے کشمیری مائوں اور بہنوں کی حمایت میں ریلیوں کا اہتمام کیا گیا.جس میں خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد میں شریک تھی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں