بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو حراساں کرنے کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،جے ڈبلیو پی

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) جمہورری وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان میں بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو حراساں کرنے کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پہلے ہی تعلیمی لحاظ سے بہت ہی پسماندہ صوبہ ہے ایسے واقعات کے منظر عام پر آنے کے بعد کون اپنی بچیوں کو تعلیمی اداروں میںبھیجے گا یہ واقعہ انتہائی سنگین اور باعث شرمندگی ہے والدین کے اعتماد کی بحالی کیلئے ضروری ہے کہ ایسے گھناؤنے اقدام میں ملوث افراد کو ایسی سخت سے سخت سزا دی جائے کہ وہ نشان عبرت بن جائیں بیان میں کہا گیا جمہوری وطن پارٹی نہ صرف اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے بلکہ حکومت وقت سے امید کرتی ہے کہ وہ زمیداروں کو جلد از جلد کفیر کردار تک پہنچا ئے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں