بلوچستان یونیورسٹی میں لائیو اسٹاک ایکسپو کی تمام تیاریاں مکمل، ملک بھر سے ماہرین حیوانات اور غیر ملکی مندوبین شرکت کرینگے ، ڈاکٹر اعظم کاکڑ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈائریکٹر پلاننگ لائیو اسٹاک بلوچستان ڈاکٹر اعظم کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں18 اکتوبر کو شروع ہونے والی تین روزہ بلوچستان لائیو اسٹاک ایکسپو کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ایکسپو میں ملک بھر سے مختلف صوبوں کے ماہرین حیوانات اور غیر ملکی مندوبین شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر اعظم کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور مشیر لائیو اسٹاک حاجی میٹھا خان کاکڑ کی کاوشوں سے بلوچستان میں پہلی بار لائیو اسٹاک ایکسپو کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں تاکہ بلوچستان میں تجارت کے فروغ اور حلال گوشت کی بیرون ملک ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے، انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی معیشت کا انحصار لائیو اسٹاک اور زراعت کے شعبوں پر ہیں اور وزیر اعلیٰ جام کمال خان ان دونوں شعبوں کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں، لائیو اسٹاک ایکسپو میں غیر ملکی مندوبین سمیت ملک بھر سے امور حیوانات کے ماہرین شرکت کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں