یونیورسٹی آف تربت نے بی اے بی ایس سی کے سالانہ امتحانات سال 2020کے امتحانی شیڈیول کا اعلان کردیا

جمعرات دسمبر 18:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) یونیورسٹی آف تربت نے بی اے ۔بی ایس سی کے سالانہ امتحانات سال 2020کے امتحانی شیڈیول کا اعلان کردیا۔ کنٹرولرامتحانات یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی آف تربت کے زیراہتمام ہونے بی اے ۔بی ایس سی سال 2020کے سالانہ امتحانات 21دسمبر2020سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

امتحانی سلپ اور ڈیٹ شیٹ تربت یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ کالجزگورنمنٹ گرلزڈگری کالج تربت،گور نمنٹ گرلزڈگری کالج پنجگور،گورنمنٹ بوائزڈگری کالج گوادر ،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج گوادراورگورنمنٹ عطاشادڈگری کالج تربت کے پرنسپل کے دفترسے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔مزیدمعلومات کے لئے تربت یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات یامتعلقہ کالج سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments