بلوچستان اکیڈمی فار کالج ٹیچرز کے زیر اہتمام کالج پرنسپلز کے لیے ایس این ای بجٹ پر اور ینٹیشن سیشن کا انعقاد

جمعرات 28 جنوری 2021 12:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2021ء) بلوچستان اکیڈمی فار کالج ٹیچرز کے زیر اہتمام کوئٹہ کے تمام بوائز اور گرلز کالج کے پرنسپل صاحبان کے لیے ایس این ای اور بجٹ سے متعلق ایک روزہ اور ینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے پبلک فنانس منیجمنٹ پی ایف ایم نے تعاون کیا تھا ٹریننگ سیشن میں ریسورس پرسن فخرالدین ڈپٹی سیکرٹری حکومت بلوچستان اور نجیب ببری نے شرکاءٹریننگ کو بجٹ اور  ایس این ای  سے متعلق بہت سی معلومات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

اس ٹریننگ میں پرنسپلز کے ساتھ ان کے کالج کے اکائونٹ ڈیلنگ آفیشلز نے بھی شرکت کی۔ ٹریننگ کے آخر میں مہمان خصوصی سید محراب شاہ ایڈیشنل سیکرٹری کالجز ٹیکنیکل اینڈ ہائر ایجوکیشن نے خطاب کرتے ہوئے پرنسپلز سے امید ظاہر کی کہ وہ کالج کے دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ اکائونٹس کے متعلق بھی اپنی مہارت بڑھائیں ڈائریکٹر کالجز محترمہ حمید درانی نے اپنی تقریر میں شرکا کی اتنی بڑی تعداد میں اس ٹریننگ میں شرکت کو سراہا ڈائریکٹر بیکٹ محترمہ شبانہ سلطان نے اپنی تقریر میں آنے والی ٹریننگ کے بارے میں اظہار خیال کیا اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا آخر میں شرکا   میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں