بلوچستان بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات 15 مارچ سے شروع ہوں گے

جمعرات 27 جنوری 2022 15:42

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جنوری 2022ء) بلوچستان بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات 15 مارچ جبکہ ایف اے، ایف ایس اے کے   امتحانات 17 مئی سے شروع ہوں گے۔  بلوچستان بورڈ کی نوٹیفیکیشن کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 15 مارچ سے شروع ہوں گے  جبکہ ایف اے، ایف ایس اے کے   امتحانات 17 مئی سے  منعقد کیے جائیں گے۔  کنٹرولر بلوچستان بورڈ پروفیسر شوکت علی سرپرہ نے اساتذہ کے ایک وفد اور طلباسے بات چیت کرتے ہوئے   کہا کہ موجودہ دور تعلیم کا ہے ،جہالت کسی بھی قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی ،جہالت کہ اندھیرے میں رہ کر ترقی کاخواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات میں قابل اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی ،نقل طلباکے مستقبل کو تاریک کرتا جارہا ہے،نقل کرنے والے طلبا کو بورڈ کے یو ایف ایم کے تحت سزائیں دی جائیں گی ،امتحانات میں نقل کے خاتمے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، جو وقتا فو قتا امتحانی مراکز کے دورے کرے گی اور جس امتحانی مرکز میں نقل پائی گئی امتحانی عملے کو موقع پر فارغ کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچوں کو بھی چاہئے کہ وہ  دل جوئی کے ساتھ علم حاصل کریں کیونکہ آگے چل کر انہی بچوں کو ملک و قوم کی خدمت اور  ملک کا مستقبل سنبھالنا ہے ہماری کوشش ہے کہ آنے والی نسلوں کوجدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments