چیئر پرسن بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کا ایف ایس سی کے مختلف امتحانی مراکز اور میٹرک کے پیپر مارکنگ سینڑ کا دورہ

جمعہ 20 مئی 2022 16:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) چیئر پرسن بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن پروفیسر سعدیہ فاروقی نے جمعہ کے روز ایف ایس سی کے مختلف امتحانی مراکز اور میٹرک کے پیپر مارکنگ سینڑ کا دورہ کیا۔ انہوں نے دورےکے دوران انتظامات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق چیئر پرسن پروفیسر سعدیہ فاروقی نے ایف اے ایف ایس سی کے شہر کے مختلف امتحانی مراکز اور ایف اے کے پیپر مارکنگ سنٹر جن میں لیڈی سنڈیمن گرلز ہائی اسکول اور موتی رام روڈ بوائز ہائی سکول شامل ہیں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری بلوچستان بورڈ شمس اللہ کاکڑ بھی انکے ہمراہ تھے ۔انہوں نے طلبا و طالبات سے کہا دل لگا کر محنت کریں نقل کا خیال دل سے نکال دیں آپ ہمارا مستقبل ہیں۔اس موقع پر سعدیہ فاروقی نے عملے کو سختی سے ہدایت کی کے طلبا کو کسی صورت موبائل فون امتحانی سنٹر نہ لانے دیا جائے ۔ چیئرپرسن نے میڑک کے جاری مارکنگ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور پرچے چیک کیئے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انہوں سعدیہ فاروقی نے کہا کہ صوبے بھر میں 17 مئی سے امتحانات جاری ہیں ، بورڈ آفس میں کنٹرول روم قائم ہے جس سے طلبا اور سپروائزری سٹاف کی روز کی بنیاد پر حاضری چیک کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں