سنیٹر سراج الحق کی قیادت میں کرپٹ حکمرانوں ،اخلاقی ،سیاسی ،معاشی ،تعلیمی کرپشن کرنے والوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے، ہدایت الرحمان بلوچ

سراج الحق یکم مئی کو ماہی گیروں مچھیروں اورمزدوروں کے مسائل کے حل اور ان کی پریشانیوں کو اُجاگر کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:02

سنیٹر سراج الحق کی قیادت میں کرپٹ حکمرانوں ،اخلاقی ،سیاسی ،معاشی ،تعلیمی کرپشن کرنے والوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے، ہدایت الرحمان بلوچ
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ سنیٹر سراج الحق کی قیادت میں کرپٹ حکمرانوں ،اخلاقی ،سیاسی ،معاشی ،تعلیمی کرپشن کرنے والوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے سراج الحق یکم مئی کو ماہی گیروں مچھیروں اورمزدوروں کے مسائل کے حل اور ان کی پریشانیوں کو اُجاگر کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔

گوادر کے عوام منتخب نمائندوں کے رحم وکرم پر ہیں حکمرانوں نے عوام کوحالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے ۔لاپتہ افراد کی بازیابی بلوچستان کومعاشی آئینی حقوق ،نوجوانوں کو روزگار تعلیم دینے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔عوام سراج الحق کا گوادر پہنچنے پر تاریخی استقبال کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں سراج الحق کے دورے کی تیاری کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے ماہی گیروں ومچھیروں سے بھی ملاقات کی انہوں نے کہا کہ نوجوان جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں ہم خواتین ونوجوانوں اوربزرگوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کررہے ہیں سی پیک کو صرف پنجاب چائنا روٹ بناناتعصب نفرت کو ہوا دیگاحکمران بلوچستان کے پسماندگی غربت بے روزگاری کو دیکھتے ہوئے سی پیک میں خصوصی توجہ دیں بلوچستان کابائی پاس کرکے سی پیک کی کامیابی کے خواب دکھنا احمقانہ حرکت ہے گوادر وبلوچستان کی ترقی سے بلوچستان کی معیشت وابستہ ہیں بلوچستان کے عوام علمائے کرام اورنوجوان جماعت اسلامی کیلئے دل میں نرم گوشہ رکھتے ہیں ہم بلوچستان کو اغیار بیرونی دشمنوں کیلئے کھلی چراگاں بنانے کی ہر سازش کی مخالفت کرتے ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں