کوئٹہ میں بم دھماکہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 23 جون 2017 10:18

کوئٹہ میں بم دھماکہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جون۔2017ء) کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں آئی جی آفس کے قریب دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ جاں بحق افراد میں 6 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔قبل ازیں کوئٹہ میں ڈی آئی جی آفس کے سامنے بم دھماکہ ہوا جس میں فوری طور پر 5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں ڈی آئی جی آفس کے سامنے جاں شہداء چوک پر جناح چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے جس میں فوری طور پر 5 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ گاڑی میں نصب بم پھٹنے سے ہوا۔ ترجمان سول ہسپتال ڈاکٹر وسیم احمد کے دھماکے کے بعد ہسپتال میں 5 افراد کی لاشیں جبکہ 13 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں