کوئٹہ دھماکے کے بعد جمعة الوداع اور یوم القدس کے موقع پر سکیورٹی اقدامات کا ازسرنو جائزہ لیا جارہا ہے، انوار اللہ کاکڑ

جمعہ 23 جون 2017 11:45

کوئٹہ دھماکے کے بعد جمعة الوداع اور یوم القدس کے موقع پر سکیورٹی اقدامات کا ازسرنو جائزہ لیا جارہا ہے، انوار اللہ کاکڑ
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ترجمان بلوچستان حکومت انوار اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکے کے بعد جمعة الوداع اور یوم القدس کے موقع پر سکیورٹی اقدامات کا ازسرنو جائزہ لیا جارہا ہے اور صوبائی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

انوار اللہ کاکڑ نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے آئی جی پولیس کو کہا ہے کہ جمعة الوداع اور عیدالفطرکے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کوئٹہ دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ کوئٹہ دھماکے کے زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور صوبائی سیکرٹری صحت تمام اور کی ذاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں