وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 23 جون 2017 11:45

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے سخت سزا کے مستحق ہیں اور دھماکے میں ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کیلئے انسپکٹر جنرل پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ کوئٹہ سکیورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔ نواب ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ شدید زخمی افراد کو کراچی منتقل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں