حادثے کی ذمے داری قبول کرتا ہوں،عبدالمجید اچکزئی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 23 جون 2017 19:03

حادثے کی ذمے داری قبول کرتا ہوں،عبدالمجید اچکزئی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جون۔2017ء) رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچلنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی نے کہا کہ وہ واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر مقدمے میں مجھے نامزد کیا گیا تو کارروائی بھگتنے کے لیے تیار ہوں۔ یاد رہے کہ کوئٹہ میں دن دیہاڑے ایک گاڑی نے پولیس اہلکار کو کچل دیا تھا۔ واقعہ کے بعد ایف آئی آر نامعلوم افراد کیخلاف درج کی گئی تھی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں