کیچ ،شادی کور ڈیم کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ ،دو راکٹ فائر کئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 25 جون 2017 16:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) ضلع کیچ کے علاقے شادی کور ڈیم کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ دو راکٹ بھی فائر کئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوالیویز ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے شادی کور میں ڈیم کی حفاظت کیلئے قائم ایف سی کی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے قریبی پہاڑوں سے فائرنگ کی ،اور دو راکٹ بھی فائر کئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،سیکورٹی فورسز کی جوابی فائر نگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے،واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں