صوبائی امیرجمعیت علماء اسلام مولانافیض محمد کی قیادت میں وفد کی نوابزادہ میرسراج خان رئیسانی سے ملاقات

حلقہ این اے 260پرجمعیت کے نامزدامیدوارکی حمایت اوردیگرامورپرتبادلہ خیال

اتوار 25 جون 2017 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانافیض محمداورجنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ کی قیادت میں جمعیت کے وفدنے بلوچستان متحدہ محاذکے چیئرمین نوابزادہ میرسراج خان رئیسانی سے ملاقات کی اوران سے حلقہ این اے 260پرجمعیت کے نامزدامیدوارکی حمایت اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیاوفدمیں حاجی محمدعثمان بادینی،سرداراحمدخان شاہوانی،سردارنوراحمدبنگلزئی،میراحمدخان ایڈوکیٹ ودیگرشامل تھے انہوں نے نوابزادہ سراج خان رئیسانی اورشمس مینگل سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت تعصب سے پاک جماعت ہے اس موقع پربلوچستان متحدہ محاذکے چیئرمین نوابزادہ سراج خان رئیسانی نے غیرمشروط طورپرجمعیت کے نامزدامیدوارحاجی محمدعثمان بادینی کی حمایت کااعلان کردیااورکہاکہ جمعیت تمام برادراقوام پرمشتمل ایک دینی سیاسی جماعت ہے جس میں قوم پرستی کاتعصب نہیں ہے ہم غیرمشروط طورپرجمعیت کی حمایت کااعلان کرتے ہیں اور15جولائی کوہمارے تمام ورکرزجمعیت کے نامزدامیدوارحاجی محمدعثمانبادینی کے انتخابی نشان کتاب پرمہرلگائیں گے اس موقع پرملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے ان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ان کی حمایت جمعیت کی پوزیشن مزیدمستحکم ہوگئی ہے باہمی تعاون اورحمایت سے مستقبل کی سیاست پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں