کوئٹہ ،خروٹ آباد میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا،پولیس

پیر 21 اگست 2017 16:10

کوئٹہ۔21 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں پولیس تھانہ کی حدود میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کوورثاء کے حوالے کردی،پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں