حکمرانوں کی مسلسل غلط روش اور پالیسیوں کی وجہ سے وفاق عدم استحکام کا شکار رہا ہے،عوامی نیشنل پارٹی

پیر 23 اکتوبر 2017 22:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہاہے کہ حکمرانوں کے مسلسل غلط روشن اور پالیسیوں کی وجہ سے وفاق عدم استحکام کا شکار رہا ہے 70سالوں سے عوام کے مفادات کے برعکس اشرافیہ نے ذاتی گروہی مفادات کو مقصد بنالیا ۔سی پیک ،مغربی روٹ سے انکار ،فاٹا پشتونخواانضمام کی راہ میں رکاوٹیں ،پشتونخواوطن کے وسائل کو زبردست رکھنے وہ عوام ہے جس سے پشتونوں میں احساس محرومی بڑے رہی ہے 27اکتوبر کو پشین بازار میں جلسہ عام درپیش چیلنجوں کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کریگی پشتون اولس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملی مشراسفندیار ولی خان کاکڑ کا تاریخی خطاب سننے اور رواں حالات میں ملک اور قوم کے مسائل سے باخبررہنے کیلئے بھر پور شرکت کرکے قوم دوستی اور وطن دوستی کا ثبوت دیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر کان اچکزئی ،سید امیر علی آغا ،جمال الدین رشتیا،باری آغا ،چیئرمین شاہ جہان آغا ،نیک محمد طوغی وال ،ملک فدا جان کاکوزئی ،رحمت اللہ کاکوزئی ،ڈاکٹر ملک صاحب جان کاکوزئی ،پائند کاکوزئی ،حاجی باری آغا ،عارف آغا،شیرعلی ،تیمور شاہ آغا،پائند خان کاکوزئی نے سنزلہ ادرہ پشین رحمت اللہ کاکوزئی کے رہائش گاہ منزری کاکوزئی مومند آغا کے رہائش گاہ اور شکرزئی عجائب زئی میں سید تیمور شاہ کے رہائش گاہ پر اولسی جرگوں ،شمولیتی اجتماع،اور ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوان کیا ۔

اس موقع پر رحمت اللہ کاکوزئی ،ڈاکٹر ملک صاحب جان کاکوزئی ،اور عبدالوہاب کاکوزئی کی قیادت میں 35افراد نے پشتونخوامیپ سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ حاجی بابئی سنزلہ درہ جبکہ سید باری آغا نے کلی حرمزئی میں عشائیہ دیا ۔دریں اثناء ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام کچلاک میں ضلع کوئٹہ کا اجلاس زیر صدارت سینئر نائب صدر حاجی جبار کاکڑ منعقد ہوا جسمیں 27اکتوبر جلسہ عام بارے غور وخوص ہوا اور جلوس روانگی صبح 8بجے کچلاک سے روانہ کیا جائیگا ۔

کارکنوں سے حاجی جبار کاکڑ،حاجی آصف ،ماسٹر خدائیداد،ملک سنگین ،ملک رحمت ملازئی ،ملک خالد مہترزئی نے خطاب کرتے ہوئے ساتھیوں پرزور دیا کہ وہ جلسہ کامیابی بارے جدوجہد تیز کردیں ۔علاوہ ازیں صوبائی قائدین آج ضلع پشین کے زیر اہتمام نگاندہ ،بلوزئی ،خانوزئی ،منزری ،سمہزئی میں شمولیتی تقریبات ،اولسی جرگوں اور ورکرزکنونشن میں شرکت کرینگے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں