وقت آگیا کرپٹ حکمرانوں کو جیل میں ڈالاجائے، موجودہ ملکی قیادت نے جغرافیہ کو خطرہ میں ڈال دیا ہے،سینیٹر سراج الحق

پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے صرف اللہ کے رسولؐ کا راستہ حق و سچ کا ہے، ہم ایسی حکومت بنانا چاہتے ہیں جس میں ہم ایک رب کو ماننے والے ہو،امیر جماعت اسلامی کا سیمینار سے خطاب

پیر 20 نومبر 2017 20:19

وقت آگیا کرپٹ حکمرانوں کو جیل میں ڈالاجائے، موجودہ ملکی قیادت نے جغرافیہ کو خطرہ میں ڈال دیا ہے،سینیٹر سراج الحق
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کو جیل میں ڈالاجائے، موجودہ ملکی قیادت نے جغرافیہ کو خطرہ میں ڈال دیا ہے، جماعت اسلامی شفاف احتساب چاہتی ہے،یہ بات انہوں نے پیر کے روز کوئٹہ میں خوشحال پاکستان کی تعمیر میں خواتین کا کردار کے عنوان سے منعقدہ سمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہی ، سیمینار میں جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی سمیت صوبائی رہنماوں اورخواتین کی بڑی تعداد شریک تھی ا میر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ خواتین کی آج کے پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت سیکولر ازم کا دعوی کرنے والوں کیلئے منہ توڑ جواب ہے، پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے صرف اللہ کے رسولؐ کا راستہ حق و سچ کا ہے، ہم ایسی حکومت بنانا چاہتے ہیں جس میں ہم ایک رب کو ماننے والے ہو، آج ملک میں کتنے خدا بنے بیٹھے ہیں مگر اصل رب وہی ہے جس نے کائنات بنایا۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہاکہ انقلاب لانے کیلئے عورت کا کردار اسلام کی تاریخ میں واضح ہے جنہوں نے اسلام کی سربلندی کیلئے میدان عمل میں حصہ لیا، انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ایک جمہوری جماعت ہے، بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، ہم ملک میں ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں، ہم معاشرے کی ترقی پر یقین رکھتے ہیں، امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہناتھا کہ ملک کے ہر شعبہ میں ترقی ہمارا مقصد ہے، ملک میں ایسا نظام نہیں چاہتے جس میں صرف چند مخصوص خاندان کا قبضہ نہ ہو، ہم ظلم کے نظام کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہیں، کرپٹ حکمران ملکی خزانہ لوٹ کر پیسہ بیرون ملک منتقل کررہے ہیں، سرمایہ دار جمہوریت کی آڑ میں انسانوں کو لڑا رہے ہیں، بہترین جمہوریت و اسلامی فلاحی ریاست سے ہی ملک کو مشکل سے نکالا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ قیادت ناکام ہوچکی ہے کوئی وڑن ان کے پاس نہیں بلکہ ریاستی جغرافیہ کوبھی خطرے میں ڈال دیا ہے،انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کے مسئلے کا الزام امریکہ یا بھارت پر نہیں ڈالا جاسکتا، ختم نبوت کے معاملے پرحکومتی رویہ سے ایک ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح ہوئے،امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت کے مسئلے پر ملوث لوگوں کے نام سامنے لائے جائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں