وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مختصر دورے پر 22نومبر کو گوادر پہنچیں گے

پیر 20 نومبر 2017 21:56

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مختصر دورے پر 22نومبر کو گوادر پہنچیں گے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مختصر دورے پر 22نومبربروز بدھ کو اسلام آباد سے خصوصی طیارے میں گوادر پہنچیں گے ائیر پورٹ پر گورنر بلوچستان ،وزیراعلی بلوچستان اور دیگر اعلی حکام انکا استقبال کرینگے ،گوادر پہنچنے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوگوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بریفنگ دی جائے گئی ،دورہ گوادر کے موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوصوبے بالخصوص مکران ڈویژن اور گوادر میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی ،وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ،وفاقی وصوبائی وزراء اوردیگر اعلی حکام بھی موجود ہونگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں