بجلی اور پانی سے متعلق قلیل اور طویل المدتی منصوبہ بندی کرنی چاہئے تاکہ ہماری موجودہ اور مستقبل کی ضروریات پوری ہوجائیں

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی کراچی میں متعین چین کے قونصلر جنرل وانگ یوکی قیادت میں وفد سے بات چیت

پیر 20 نومبر 2017 21:59

بجلی اور پانی سے متعلق قلیل اور طویل المدتی منصوبہ بندی کرنی چاہئے تاکہ ہماری موجودہ اور مستقبل کی ضروریات پوری ہوجائیں
کوئٹہ۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور چائنا پاکستان اقتصادی راہداری جیسے عظیم منصوبوں کے پیش نظر ہمیں بجلی اور پانی سے متعلق قلیل اور طویل المدتی منصوبہ بندی کرنی چاہئے تاکہ ہماری موجودہ اور مستقبل کی ضروریات پوری ہوجائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں متعین چین کے قونصلر جنرل وانگ یو کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ جدید دنیا میں توانائی کے متبادل ذرائع پیدا ہوئے ہیں اور یہ امر انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ اگر ان ذرائع کو حاصل کیا جائے جن میں سولرانرجی وبیٹری سے چلنے والی گاڑیاں شامل ہیں تو ہمارے ملک میں معاشی واقتصادی حوالے سے عوام کو بہت بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

چین کے پاس اس حوالے سے جدیدی ٹیکنالوجی اور تجربہ موجود ہے۔ اس ضمن میں ہمیں ان کا تعاون درکار ہوگا۔ وہ آئیں اس شعبے میں سرمایہ کاری بھی کریں اور نوجوانوں کو تربیت بھی فراہم کریں تاکہ ہم توانائی کے شعبہ میں خودکفیل ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میں پانی کی کمی اور زیر زمین پانی کی سطح کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے چینی ماہرین تعاون فراہم کریں۔ پاک چین دوستی بہت پرانی ہے اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی وتجارتی تعلقات بھی قا ئم ہیں۔ اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں صاف پانی کی فراہمی کے شعبے میں اپنے ملک کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا۔ آخر میں دونوں جانب سے شیلڈز اور تحائف کاتبادلہ ہوا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں