لسانی بنیادوں پر سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا،

2018ء کے انتخابات میں سندھ و بلوچستان میں کامیاب ہوںگے ،مصطفی کمال کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس

بدھ 22 نومبر 2017 14:55

لسانی بنیادوں پر سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا،
کوئٹہ۔22نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ لسانی بنیادوں پر سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے ، 2018کے انتخابات میں سندھ اور بلوچستان میں بھر پور کامیابی حاصل کرینگے،دوروزہ دورے میں بلوچستان کے مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مصطفی کمال نے کہا کہ بلوچستان کا دوروزہ دورہ کامیاب رہا ،یہاں آٹھ اضلاع میں باقاعدہ کام کا آغاز کردیا ہے ،2018کے انتخابات میں سندھ اور بلوچستان کو فوکس کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ کوئٹہ میں سیاسی شخصیات سے ملاقات میں اپنا منشور پیش کردیا ہے، اسی طرح یہاں کے تاجروں نے بھی ہمارے مئوقف کی تائید کی ہے،ہم برسراقتدار آئے تو لوگوں کو احتجاج کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کو عوام میں پذیرائی مل رہی ہے ، برسراقتدار آکر پاکستان کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق دینگے ،نوجوانوں کو روزگار دینے کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کویقینی بنائیں گے اس کے علاوہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت ملنے والے فنڈز کو ضلع کی سطح تک پہنچائیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں