کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف لرحمن کی زیر صدارت لورالائی نئی سبزی وفروٹ منڈی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد

ہفتہ 16 دسمبر 2017 00:01

کوئٹہ۔ 15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف لرحمن کی زیر صدارت لورالائی نئی سبزی وفروٹ منڈی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت مسعود احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (ایڈمن ہیڈکوارٹر )شوکت علی ،ایڈمنسٹریٹرمارکیٹ کمیٹی انور عادل، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مہراللہ جان لونی،ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ محمد ہاشم اور دیگر متعلقہ آفسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں نئی سبزی منڈی لورالائی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ،پلاٹوں کی تقسیم اور دیگر اہم مسائل زیر غور آئے ۔کمشنر ژوب ڈویژن نے اس موقع پر کہا کہ لورالائی سبزی وفروٹ منڈی کے قیام سے پورے علاقے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ روزگار کے ہزاروں نئے مواقع ملیںگے جس سے علاقے میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ منڈی میں پرانے الاٹیز کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا اور منڈی کو جلد جدید سبزی منڈی میں تبدیل کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ حکام کو منڈی میں پانی ،بجلی ،ٹیلی فون، دوکانوں کی جلد تقسیم اور دیگر سہولیات کی جلد فراہمی کی ہدایت کی ۔انہوںنے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔اجلاس میںژوب ڈویژن کے دیگر اضلاع بارکھان اور قلعہ سیف اللہ میں بھی سبزی منڈیوں کے جلد قیام پر بھی بات چیت ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں