تعلیم کے بغیر قومیں ترقی کا سفر طے نہیں کر سکتی ہیں،طلباء و طالبات کے درمیان ٹیلنٹ شو کے انعقاد کا مقصد ان کی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے ، سیکرٹری تعلیم عبدالفتح بھنگر

ہفتہ 16 دسمبر 2017 00:02

کوئٹہ۔ 15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) تعلیم کے بغیر قومیں ترقی کا سفر طے نہیں کر سکتی ہیں،طلباء و طالبات کے درمیان ٹیلنٹ شو کے انعقاد کا مقصد ان کی صلاحیات کو اجاگر کرنا ہے ،پڑھنے کے ساتھ سیکھنے کا عمل بھی ناگزیر ہے،صوبے کے طلباء و طالبات کی صلاحیات کو اجاگر کرنے کے لیے حکومت مواقع فراہم کررہی ہے،آج کے بچوں کل ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے،تعلیم قوموں کی موت اور زندگی میں اہمیت کی حامل ہے ،اساتذہ کرام اپنی سوچ میں بہتری لاکر اسے تبدیل کریں اور نئی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں،اگلے دوماہ تک طلباء و طالبات کی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کیا جائے تاکہ یہ صوبائی و قومی سطح کے مقابلوں میں کامیابی سے ہمکنار ہوکر صوبے کا نام روشن کرسکیں،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری تعلیم عبدالفتح بھنگر،سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی،کماندنٹ سبی اسکائوٹس کرنل ذوالفقار باجوہ،ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالعزیز کرد نے ایلیمنٹری کالج میں منعقدہ اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ شو کی تقریب سے خطاب میں کیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بلال خالق بڑیچ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی محمد خان سیلاچی،اسسنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید حسن شاہ شمسی،پرنسپل ایلیمنٹری کالج سلمیٰ عطا خجک،اسسٹنٹ ڈپٹی ڈویژنل ڈائریکٹر جان محمد خجک ،پرنسپل گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول نسیم اختر،پرنسپل بوائز ریلوئے کالونی سلیم الدین شاہوانی ،میر جعفر خان بھنگرو دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تعلیم ہی کے ذریعے ہم معاشروں میں روشنی اجاگر کرسکتے ہیں اور موجودہ بیمار معاشرئے کو صحت مند بنانے کے لیے نئی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا ،تعلیم میں پڑھنا اور سیکھنا ناگزیر ہوتا ہے پڑھنے کے ساتھ ساتھ سیکھنے کے عمل کے ذریعے ہی ہم طلباء و طالبات کی صلاحیات میں نکھار پیدا کرسکتے ہیں جس کے ذریعے ذہنی و جسمانی نشوونماء ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارئے صوبے میں تعلیم کا معیار بہتر نہیں تھا لیکن الحمداللہ موجودہ صوبائی حکومت کی خصوصی توجہ کے باعث تعلیم کے شعبہ میں بہتری آرہی ہے ،اساتذہ کرام سے شکایات اور توقعات دونوں ہیں کہ اگر ماضی میں ہم سے جو غلطیاں ہوئی ہیں اب اسے مزید دہرانے کی ضرورت نہیں ہے البتہ توقعات ایسی ہیں کہ یہی اساتذہ کرام ہی ہماری نئی نسلوں کے معمار ہیں جن سے ہمارا آنے والا کل منصوب ہے انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس ٹیلنٹ شو کے انعقاد کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات کی صلاحیات کو اجاگر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ سبی میں کم ازکم ایک ایساتعلیمی ادارہ بھی ہو جو کیڈٹ اسکول کے مقابلے کا ہو اور اس ضمن میں ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالعزیز کرد کو یہ ٹارگٹ دیا جاتا ہے کہ وہ سبی کے ماڈل ہائی اسکول کو کیڈٹ اسکول کے معیار کا بناکر طلباء و طالبات کی صلاحیات میں نکھار پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں جبکہ طلباء و طالبات کے درمیان مقابلوں کے رحجان کو پیدا کرکے ان کی کارکردگی میں نکھار واضافہ لایا جاسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سبی کے طلباء و طالبات میں کسی قسم کی صلاحیت کی کمی نہیں ہے بلکہ ان کی صلاحیات کو اجاگر کرنے کیلئے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں