دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسیحی برادری حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور خلیل جارج کی ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو

اتوار 17 دسمبر 2017 15:32

کوئٹہ۔ 17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی خلیل جارج نے کوئٹہ میں چرچ پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس فرنٹیر کور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کی بروقت کارروائی سے قوم بڑے سانحے سے بچ گئی ہے۔ جس پر سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مسیحی برادری پاک فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ’’اے پی پی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خلیل جارج نے کہا کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صبر کا دامن تھامے رکھیں۔دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اقلیتی برادری کے جوان خواتین اور بوڑھے پاک فوج فرنیٹر کور ، پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ہم بڑے سانحہ سے بچ گئے۔ دہشت گردوں نے نہتے مرد وخواتین اور بچوں پر حملہ کرکے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کی مگر مسیحی برادری کے تمام طبقات کے لوگ پاکستان کی ترقی وسالمیت او ربقاء کے لئے پاک فوج اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں