وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں چرچ حملے کی مذمت ، معصوم اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری

اتوار 17 دسمبر 2017 15:41

کوئٹہ۔ 17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ میں چرچ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ معصوم اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور پوری قوم متاثرہ افراد کے خاندان کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہے۔

(جاری ہے)

نواب ثناء اللہ خان زہری نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بروقت آپریشن پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے قیمتی انسانوں جانوں کا ضیاع کم ہو ا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئی جی پولیس سے چرچ حملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں