داعش نے کوئٹہ کے چرچ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

اتوار 17 دسمبر 2017 18:40

داعش نے کوئٹہ کے چرچ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
قاہرہ /لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے کوئٹہ کے چر چ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔اتوار کو برطانوی خبررساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش کی اعماق نیوز ایجنسی کے ذریعے جاری آن لائن بیان میں کوئٹہ میں چر چ پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ داعش کے 2ارکان نے حملہ کیا تاہم دعوے کے حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کوئٹہ میں زرغون روڈ پر دہشت گردوں نے میتھوڈسٹ چرچ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق اور 57 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حکام کا کہنا تھاکہ حملے میں چار دہشت گرد ملوث تھے، لیکن سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے ان کا حملہ پوری طرح کامیاب نہ ہوسکا۔ ایک بمبار نے خود کو دروازے پر دھماکے سے اڑادیا جس کے بعد باقی حملہ آوروں نے اندر داخل ہوکر فائرنگ کی اور چاقوں سے حملے کیے۔ فورسز سے جھڑپ میں ایک حملہ آور مارا گیا اور دیگر دو حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں