چرچ پر حملہ پاکستان اور اسلام دشمن عناصر کی کارروائی ہے ،طارق احمد جعفری

اتوار 17 دسمبر 2017 20:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صدر طارق احمد جعفری نے کوئٹہ میں چرچ پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چرچ پر حملہ پاکستان اور اسلام دشمن عناصر کی کارروائی ہے اس حملے کو پاکستان پر حملہ تصور کرتے ہیں ۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں طارق احمد جعفری نے کہا کہ کوئٹہ میں سیکورٹی تھرڈ الرٹ ہونے کے باوجود دہشت گردوں کا چرچ پر حملہ کرنا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلا م سمیت کوئی بھی مذہب بے گناہ اور معصوم لوگوں کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ چرچ پر حملہ پاکستان اوراسلام دشمن کی کارروائی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ چرچ پر حملے کو پاکستان پر حملہ تصور کرتی ہے اور حکومت اور سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعہ میں ملوث اصل ملزمان کو فوری طور پر گرفتارکرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے اورزخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں