چرچ دھما کے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے دکھ و درد میں برابر کے شریک ہیں ، سردار یار محمد رند

اتوار 17 دسمبر 2017 20:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سردار یار محمد رند نے کوئٹہ میں چرچ میں دھماکے کی مزمت کر تے ہوئے واقع میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دھما کے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے دکھ و درد میں برابر کے شریک ہیں ، پی ٹی آئی کے صوبائی سیکر ٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں سردار یار محمد رند نے کہا کہ چرچ دھماکہ صوبائی حکومت کی نااہلی کا مظہر ہے ذمہ داروں کا تعین کر کے نا اہلی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔سردار یار محمد رند نے صوبائی حکومت سے مطا لبہ کیا کہ دھماکے میں جاں بحق افراد کو معاوضے کی ادائیگی اور زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کے لئے خصوصی اقدامات کے جائیں جبکہ انہوں نے پی ٹی آئی بلوچستان کے عہدے داروں کو ہسپتال پہنچنے اور زخمیوں کا ہر طرح سے خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں