کوئٹہ چرچ پر دہشت گردی سفاکیت کی انتہا ء ہے ، نیشنل پارٹی دنیا کی ہر مذہب عبادت گاہوں کو مقدس سمجھتی ہے، ترجمان

اتوار 17 دسمبر 2017 20:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) نیشنل پارٹی کے مر کزی بیان میں کوئٹہ چرچ پر دہشت گردی کو سفاکیت،وحشیت کی انتہا ء قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مزمت کی گئی ہے نیشنل پارٹی دنیا کی ہر مذہب عبادت گاہوں کو مقدس سمجھتی ہے اس لئے دہشت گردوں کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ کوئی قوم ہے نیشنل پارٹی اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں پر افسوس اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہے اور غم و دکھ کی اس نازک گھڑی میں مسیح برادری کے ساتھ ہے حکومت زخمیوں کوعلاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنائے۔

بیان میں کہا گیا کہ مسیح برداری پر امن،عوام دوست اور محب وطن لوگ ہیں اور مسیح برادری کا تعبیر پاکستان کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار رہا ہے خصوصا علم،ادب اور طب کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ شعبوں کے معیار میں بہتری کو یقینی بنایاپورا ملک مسیح عوام کی خدمات کو سہر اتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز دہشت گردوں نے انسانی درندگی،وحشی پن کا عملی مظاہرہ کیا اور بے گناہ اور معصوم مرد،عورت اور بچوں کو دوران عبادت بدترین دہشت گردی کا نشانہ بنایااس دلخراش واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ایسے درندہ صفت تنظیموں کے خلاف بھر پور کاروائی کرنے سے بے بیگناہوں کی روح کو تسکین ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں