کوئٹہ بلوچستان کا نسٹیبلری کے3 اہلکار موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ز خمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 18 جنوری 2018 11:15

کوئٹہ بلوچستان کا نسٹیبلری کے3 اہلکار موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ز خمی
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جنوری۔2018ء) کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ فلائی اوور پر سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور بلوچستان کا نسٹیبلری کے اہلکار یونیفارم تبدیل کر رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ز خمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ز خمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ ایک تاحال زخمی ہے جس کو سول ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اہلکار رپیڈ ریسپانس گروپ کے تھے جو معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے۔واضح رہے کہ 3روز کے دوران پولیس کو نشانہ بنائے جانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں