خاران میں گاڑی کو حادثہ تین افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی

اتوار جنوری 20:52

کوئٹہ ۔21 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2018ء) بلوچستان کے ضلع خاران میں پکنک منانے کیلئے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاںبحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز خاران میں پکنک پر جاتے ہوئے شہرسے پندرہ کلو میٹردور کرگ میدانی میں پک اپ گاڑی حادثے کاشکار ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاندان کے تین افراد ممتاز احمد اور دوبچیاں چاندنی بی بی اور نسرین بی بی جاںبحق جبکہ آٹھ افرادنصراللہ ،نعمت اللہ ،حکمت اللہ ،گلزاراحمد،سراج احمد،بی بی سریہ ،بی بی انیلہ ،بی بی ماتون زخمی ہوگئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments