وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے پشتونخوامیپ کے اراکین اسمبلی کی ملاقات

اتوار 21 جنوری 2018 23:10

کوئٹہ ۔21 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے اتوار کے روز پشتونخوامیپ کے اراکین اسمبلی عبدالرحیم زیارتوال، ڈاکٹر حامد اچکزئی، عبدالمجید اچکزئی، سردرا مصطفی ترین، عبیداللہ بات اور نصراللہ زیرے نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبے میں امن اومان اور ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ سابق صوبائی وزیر میر فائق علی جمالی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں