وزیراعلیٰ بلوچستان ہائوس کے باہر درخواست گزاروں کا رش ، اپنے مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کر تے رہے

پیر 22 جنوری 2018 17:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی حکومت آنے کے بعد کئی برسوں بعد وزیراعلیٰ ہائوس کے باہر درخواست گزاروں کا رش اور اپنے مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کر تے رہے عوامی حلقوں نے موجودہ حکومت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امید پیدا ہو گئی کہ یہاں پر بھی ایک عوامی حکومت ہے پیر کی روز وزیراعلیٰ ہائوس کے باہر لوگوں کا ہجوم رہا اور لوگ اپنے درخواستیں سی ایم ہائوس لے جا کر وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپنے مسائل حل کرانے کے لئے پرامید رہے اور امید ظاہر کی کہ نئے حکومت آنے کے بعد ہمیں یہ امید پیدا ہو گئی موجودہ حکومت اور وزیراعلیٰ بلوچستان عوام کے مسائل حل کرنے میں واقعی سنجیدہ ہے درخواست گزاروں نے نئے وزیراعلیٰ کے موجودہ احکامات پر خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ آج ہمیں خوشی ہوئی کہ ہمارے مسائل حل ہونے کی امید پیدا ہو گئی

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں