اُردو پوائنٹ پاکستان کوئٹہکوئٹہ کی خبریںحب چوکی میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،محمد حنیف محمد حسنی ..

حب چوکی میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،محمد حنیف محمد حسنی

کوئٹہ ۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2018ء)محمدحسنی قومی اتحاد کے صدر کامریڈ محمد حنیف محمد حسنی نے کہاہے کہ حب میں دفتر پربم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘ قانون نافذکرنے والے ادارے شرپسندعناصر کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔ان خیالات اظہارانہوںنے پیرکو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(خبر جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالغیات محمدحسنی ودیگربھی موجودتھے ۔

کامریڈ محمد حنیف محمد حسنی نے کہاکہ شرپسندوں نے حب چوکی میں ہمارے رابطہ آفس کو بم سے اڑایا جس کی ہم شدید الفا ظ میں کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ شرپسند عناصر نہیں چاہتے کہ صوبے میں پرامن سیاسی امور انجام دہی ہوسکیں ہم خبردار کرتے ہیں کہ شرپسندعناصر اپنا قبلہ درست کریں اورسیکورٹی اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ بم دھماکے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کویقینی بنائیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کوئٹہ شہر کی مزید خبریں