وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری ، متعلقہ محکمے اور منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کو اس اہم منصوبے کے فوری آغاز کی ہدایت

پیر جنوری 23:40

کوئٹہ۔ 22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ محکمے اور منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کو اس اہم منصوبے کے فوری آغآز کی ہدایت کی ہے واضح رہے کہ کوئٹہ کی سیکورٹی سے متعلق تیار کیا جانے والے کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ طویل عرصے سے تعطل کا شکار تھا اور اس پر عملدرآمد کا آغاز نہ ہوسکا تاہم وزیراعلیٰ نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالتے ہی منصوبے کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی اور منظوری کیلئے منصوبے کی سمری طلب کی تھی جس کی انہوںنے منظوری دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments