بلوچستان کے حقوق کیلئے وزیراعظم ہائوس کے گیٹ پر جاکر بھی بیٹھنا پڑا توبیٹھونگا،میر عبدالقدوس بزنجو

منگل 23 جنوری 2018 22:54

بلوچستان کے حقوق کیلئے وزیراعظم ہائوس کے گیٹ پر جاکر بھی بیٹھنا پڑا توبیٹھونگا،میر عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انہیں وزیراعلی منتخب ہونے پر مبارکباد نہیں دی اور نہ ہی میرے رابطہ کرنے پرانکا کوئی فون آیا وزیراعظم اچھے آدمی ہے میری ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور وہ بلوچستان کیلئے اقدامات کرینگے یہ بات انہوں نے منگل کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ مجھے امید تھی کہ وزیراعظم نے مجھے وزیراعلی منتخب ہونے پر مبارکباد دینگے مگر انکا فون نہیں آیا میں نے خود انہیں فون کیا مگر وہ کسی اہم میٹنگ میں مصروف تھے لیکن اسکے بعد انکا فون نہیں آیا وزیراعظم اچھے اوربلوچستان دوست انسان ہیں ہم ان سے ملنے بھی جائیں گے بلوچستان کے حقوق کیلئے اگر مجھے وزیراعظم ہائوس کے گیٹ پر جاکر بھی بیٹھنا اورانتظار کرنا پڑا تو وہ بھی کرونگا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں