صوبائی حکومت اپنے تمام وسائل کوبروئے کار لاکرجنگلات کے پراجیکٹ کوکامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی ، سید محمد رضا

جمعہ 23 فروری 2018 14:00

کوئٹہ ۔23 فروری( اے پی پی صوبائی وزیر برائے قانو ن وپارلیمانی امور پراسی کیوشن ،جنگلات ومحکمہ امور حیوانات سید محمد رضا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔یورپین یونین ،یواین اوڈی سی ،یو این ڈی پی رول آف لاء پراجیکٹ ،یواین وومن اور ،ہیومن رائٹس کے قومی سطح کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کا مقصد بلوچستان میں رول آف لاء پراجیکٹ کے اطلاق کا جائزہ لیناتھا۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری پراسی کیوشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر آفتاب احمد بلوچ نے صوبائی وزیر سید رضامحمد اور دیگر شرکاء کو اپنے محکمے اور بلوچستان میں رول آف لارڈ پراجیکٹ کے اطلاق کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں اور راس ضمن میں کیے گئے محکمانہ اقدامات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

آخر میں صوبائی وزیر سید رضا محمد نے کہا کہ شرکاء کی سنجیدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ تمام ادارے اس اہم پراجیکٹ کے اطلاق اور اس کی اہمیت سے اگاہ نہیں انھوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کی اہمیت کے پیش نظر صوبائی حکومت اپنے تمام وسائل کوبروئے کار لاکراس کوکامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی انہوں نے شرکاء اور محکمہ پراسی کیوشن کواپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی کوبرداشت نہیں کیا جائے گا،اور پراجیکٹ کے اطلاق کے ذریعے عوام الناس،خواص کو مستفید کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں