کوئٹہ مشرقی بائی پا س پر نامعلوم چوروں کی اسلحہ کے زور موٹرسائیکل چھینے کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کرکے فرار ہو گئے،پولیس

جمعہ 23 فروری 2018 14:00

کوئٹہ ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) کوئٹہ کے علا قے مشرقی بائی پا س پر نامعلوم چوروں نے اسلحہ کے زور موٹرسائیکل چھینے کی کوشش مزاحمت پر فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے پولیس کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو کوئٹہ کے علا قے مشرقی بائی پا س پر نامعلو م چوروں نے اسلحہ کے زور موٹرسائیکل چھینے کی کوشش مزاحمت پر فائرنگ کرکے نورمحمد اور غلا م نبی کو زخمی کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہو گئے پولیس کو اطلا ع ملتے ہی موقع پر ہی پہنچ کر زخمیو ں کو فوری طورپر سول ہسپتا ل منتقل کردیا جہا ں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے پولیس نے علا قے کی ناکہ بندی کر کے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں