اُردو پوائنٹ پاکستان کوئٹہکوئٹہ کی خبریںوزیراعلیٰ بلوچستان نے پی پی ایل فٹ بال ٹورنامنٹ کا پشین اور کوئٹہ کی ..

وزیراعلیٰ بلوچستان نے پی پی ایل فٹ بال ٹورنامنٹ کا پشین اور کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دیکھا

کوئٹہ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2018ء)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے پشین میں کھیلے جانے والے پی پی ایل فٹ بال ٹورنامنٹ کا پشین اور کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دیکھااس موقع پر وزیراعلیٰ کا تعارف دونوں ٹیموں سے کروایا گیا۔

(خبر جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی صحت مندانہ سرگرمیوں سے نہ صرف عوام کوتفریحی سہولتیں میسر آتی ہیں بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع بھی ملتاہے۔

وزیراعلیٰ نے کمشنر کو ہدایت کی کہ فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیرومرمت کا پی سی۔ِون بنایا جائے جبکہ انہوں نے ٹورنامنٹ منتظمین کی کمیٹی کے لئے دو لاکھ اور فٹ بال ٹور نامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لئے چار لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کوئٹہ شہر کی مزید خبریں