رمضان المبارک رحمت،بخشش اور مغفرت کا مہینہ ہے،مولانا محمد شفیق

جمعہ 18 مئی 2018 00:20

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ممتاز عالم دین اور صوبائی زکواة کونسل کے ممبر مولانا محمد شفیق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمت،بخشش اور مغفرت کا مہینہ ہے اس لئے تمام مسلمان ماہ صیام کے دران تلاوت قرآن پاک ،نماز ،تراویح ،صدقہ اور دیگر نیکوں کا ٴْخصوصی اہتمام کریں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے جمعرات کواے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی مولانا محمد شفیق نے کہا کہ رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہے جو تقویٰ ،پرہیز گاری اور صبر کا درس دیتا ہے نوجوان اور خواتین سمیت زندگی کے تمام طبقات کے لوگ ماہ صیام کے مبارک ساعتوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں انہوں نے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ روزہ ،تراویح ، تلاوت قرآن پاک ،مغفرت ،جہنم سے چھٹکارا اور صدقہ واحسان کا مہینہ ہے اور رمضان حقیقت میں انسان کو متقی بناتا ہے اس لئے ہمیں ماہ رمضان کی برکتوں اور رحمتوں سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں