ایف سی مددگار سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے ، کوئٹہ سمیت صوبے بھرمیں دہشت گردی اور تخریب کاری واقعات کے سدباب کیلئے فوری او ر ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی

جمعہ 18 مئی 2018 00:20

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی نے ایف سی مدد گار سینٹر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے سیکورٹی اداروں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی فعالیت کو مزید بہتر بنائیں اور کوئٹہ سمیت صوبے بھرمیں دہشت گردی اور تخریب کاری واقعات کے سدباب کیلئے فوری او ر ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں