کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا اے ٹی ایف اہلکار جاں بحق ہوگیا

جمعہ 18 مئی 2018 00:20

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) کوئٹہ کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا اینٹی ٹیررارسٹ فورس کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کوئٹہ کے علاقے کلی الماس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا اینٹی ٹیررارسٹ فورس کا اہلکار سید ثناء اللہ آغا کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔

مرحوم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی جس میں آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری ،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ،وزیراعلی کے مشیر برائے اطلاعات بلال خان کاکڑ سمیت اعلی سول وعسکری حکام نے شرکت کی،نماز جنازہ کے بعد شہید اہلکار کی میت کو گارڈا ٓف آنر پیش کیاگیا جس کے بعد اسکا جسد خاکی قومی پرچم میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں