نیب ان تمام افراد کے قرضے معاف کئے ہیں جنہوں نے ملک سے باہر سر مایہ منتقل کیا ہے ،ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ

نیب انہیں فوراً پاکستان واپس لے آئے، جتنی بھی آف شور کمپنیوں کے ذریعے سرمایہ لگایا ہے ان کے خلاف جنگی بنیادوں پر کیسز چلائے جائے تاکہ انتخابات سے پہلے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے، بیان

اتوار 20 مئی 2018 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء کوئٹہ باہر کے سابق صدر ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نیب ان تمام افراد کے قرضے معاف کئے ہیں جنہوں نے ملک سے باہر سر مایہ منتقل کیا ہے نیب انہیں فوراً پاکستان واپس لے آئے اور جتنی بھی آف شور کمپنیوں کے ذریعے سرمایہ لگایا ہے ان کے خلاف جنگی بنیادوں پر کیسز چلائے جائے تاکہ انتخابات سے پہلے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے ملک ہائوس کلی کتیر سے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ انتخابات باکردار، با اخلاق ، امانتدار لو گ انتخابات میں حصہ لیںاور سیاسی ومذہبی جماعتوں کو خوشامدی، چمچہ گیری اور چا پلوسی عناصر سے پاک کارکنوں امیدواروں کو ٹکٹ دیا جائے تاکہ پھر یہ جواز نہ ہو کہ سابقہ حکومتوں کاچھوڑا ہوا بوجھ تھا اور ایسے جماعتوں کو سیاسی ، نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ دیا جائے جو اخلاق ، کردار اور عوام کے مسائل کو سمجھتے ہوئے مشکلات اور مسائل حل کرنے میںکو ئی بہانہ نہ بنائے اور ایسے عناصر کو پارٹی کے سر براہ نہ بنائے جائے جس سے قربانی دینے والوں کا پتہ اور کسی کا حق تلفی نہ ہو انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا بلاول زرداری کو عہدہ اور قومی اسمبلی کا ٹکٹ دینا اور ان کے روش پر خاموش تماشائی اور چھپ کر بیٹھنا صحیح کارکنوں کی طرز سیاست نہیں بلکہ غلامی کو پروان چڑھانے کے مترادف اورغلام کے برابر تو ہو سکتا ہے لیکن سیاسی کارکنوں کی شان نہیں ہو سکتا بلاول زرداری کا دعویٰ ہے کہ غریب عوام کے مسائل حل کرنا سورج کو دو انگلیوں سے چھپانے کے مترادف ہیں انہوں نے کہا ہے کہ نیب ان تمام افراد کے قرضے معاف کئے ہیں جنہوں نے ملک سے باہر سر مایہ منتقل کیا ہے نیب انہیں فوراً پاکستان واپس لے آئے اور جتنی بھی آف شور کمپنیوں کے ذریعے سرمایہ لگایا ہے ان کے خلاف جنگی بنیادوں پر کیسز چلائے جائی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں