انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات اختتام پذیر، پریکٹیکلز جاری

اتوار 20 مئی 2018 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) کنٹرولر امتحانات بلوچستان بورد آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن کوئٹہ سید عبد اللہ شاہ غریشن نے پانے ایک بیان میں کہا ہے کہ انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات اختتام پذیر ہو گئے ہیں اور پریکٹیکلز جاری ہیں صوبے بھر میں پرامن امتحانات کا انعقاد کا سہراہ چیئرمین بلوچستان بورڈ ڈاکٹر سراج احمد کاکڑ کے سر ہے جنہوں نے دن رات محنت کر کے اپنی ٹیم کے ہمراہ امتحانات کے انعقاد کو پرامن بنایا امتحانات میں ڈیوٹی دینے والے پروفیسرز اور نگران عملے اور میڈیا کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے مثبت کردار ادا کیا اور نقل کی حوصلہ شکنی میں ہمارا بھر پور ساتھ دیا بورڈ کا تمام عملہ دن رات امتحانات کے پرامن انعقاد میں کام کرتا رہا ہے اورسینٹر انسپکٹرز نے بھی نقل کی روک تھام کے لئے بھر پور کو ششیں کیں چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سراج احمد کاکڑ، سیکرٹری بورڈ پروفیسر شوکت سر پرہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر نصیر احمد غرشین، تمام ڈپٹی کنٹرولرز ،اسسٹنٹ کنٹرولرز اور بورڈ کے تمام اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے دن رات ایک کر کے مشکل امتحانی عمل کو کامیاب بنایا

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں