قومی جمہوری سیاست اور عوامی سوچ وفکر کو ختم کرنا کسی بھی صورت ممکن نہیں ،زینت شاہوانی

ْعوام کی امنگوں کے عین مطابق جدوجہد کی ہے ، بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری

اتوار 20 مئی 2018 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) قومی جمہوری سیاست اور عوامی سوچ وفکر کو ختم کرنا کسی بھی صورت ممکن نہیں عوام کی امنگوں کے عین مطابق جدوجہد کی ہے پارٹی میں لوگوں کی جوق در جوق شمولیت سے ثابت ہورہا ہے کہ عوام بی این پی کو اپنی سیاسی قوت سمجھتی ہے ،ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری زینت شاہوانی، مرکزی کونسلر ثمینہ بابئی نے شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی ہمیشہ عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرتی چلی آرہی ہے حق حاکمیت کی ملکیت اور ساحل وسائل پر دسترس ہماری اولین جدوجہد میں شامل ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہاں کے عوام کے ساتھ ہمارا گہرا سیاسی و نظریاتی رشتہ ہے اور عوام نے ہر مشکل دور میں پارٹی کی اصولی موقف قربانیوں اور جدوجہد کی تائید کرتے ہوئے اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور یہ ثابت کیا کہ بی این پی حقیقی معنوں میں یہاں کے عوام کی حقوق کی نجات دہندہ جماعت ہے اور عوام کو کبھی بھی مشکل حالات میں ناانصافیوں کے سامنے تن و تنہاء نہیں چھوڑا اور ہر فورم پر سیاسی جمہوری جدوجہد کرتے ہوئے قومی حقوق کی واحق و اختیار حق احاکمیت ساحل وسائل کی دفاع کی جدوجہد کیا آج لوگوں کی جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اور تنظیمی طور پر پارٹی سب سے مضبوط اور بڑی جماعت کی روپ میں بنتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ آنے والا وقت بلوچستان نیشنل پارٹی کا ہے ،پارٹی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں جس طرح بلوچستان بھر میں مقبول ہورہی ہے اس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ عوام نے انتخابات سے قبل ہی بی این پی کو ہی اپنا نجات دہندہ جماعت سمجھ رکھا ہے ۔پارٹی نے مشکل حالات میں بلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جمہوری و عملی جدوجہد کررہے ہیں جس کیلئے پارٹی رہنمائوں و کارکنوں نے قربانیاں دی ہیں عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے ،عوام کی پذیرائی جوق در جوق شمولیت ہماری سیاسی و اخلاقی فتح ہے سیاسی ورکروں اور رہنمائوں کی ذہنی فکری شعوری جدوجہد کو ہمیشہ تقویت دی ہے مشکل حالات میں بھی بلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا عوام کی امنگوں کی ترجمانی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں کررہے ہیںہم سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہوئے یہاں کے لوگوں کی بلا رنگ و نسل مذہب فرقہ زبان سے بالا تر ہوکر حقوق کیلئے جدوجہد کی خاطر آواز بلند کی اور آج پارٹی کی جدوجہد دوستوں کی قربانیاں اور کارکنوں کے ناقابل فراموش قربانیاں یہاں کے عوام کے سامنے ایک کھلی کتاب کی مانند ہے اور عوام نے ہمیشہ بی این پی کے سرپرست اعلیٰ و بزرگ رہنماء سردار عطاء اللہ خان مینگل قائد تحریک سردار اختر جان مینگل کی ولولانہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد کیا لیکن یہاں کے ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے یہاں کے عوام کی حقیقی آواز رائے کا احترام نہیں کیا اور ایسے لوگوں کو عوام پر مصلت کیا جنہوں نے ہمیشہ اپنے گروہی ذاتی مفاد کی خاطر کرپشن کا بازار گرم کر رکھے اور صوبے کو سیاسی بحران سے دوچار کیا یہی وجہ ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور مصلحت کردہ نمائندوں کے نتیجے میں آج بلوچستان میں یکے بعد دیگرے بحرانوں پسماندگیوں محکومیت کی طرف چلے جارہے ہیں اور حقیقی ہر دلعزیز قوم وطن دوست پارٹیوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں عوام کا یہاں کے اداروں سے اعتماد مکمل طور پر اٹھ چکا ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی کسی بھی صورت میں اپنے قومی اصولی سیاست اور قربانیوں کے نتیجے میں مصلحت پسندی کے شکار ہونگے اور نہ یہاں کے اجتماعی قومی مسائل پر خاموشی اختیار کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں