ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی کونسل کا اہم اجلاس

الیکشن سیل،پارلیمانی کمیٹی،میڈیا،سوشل میڈیا کمیٹی،رابطہ کمیٹی اور انتخابی منشور کمیٹی تشکیل دیا گیا

اتوار 20 مئی 2018 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی کونسل کا اہم اجلاس چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کی صدرات میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس مین جنرل الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے یں اہم فیصلے اور حکمت عملی طے کرتے ہوئے کہا گیا کہ انتخابات جمہوری عمل کا حصہ اور حقیقی عوامی نمائندوں کے انتخاب کا یاک اہم ذریعہ ہو تا ہے مگر یہاں عموماً یہ افسوسناک صورتحال دیکھنے کو ملتی ہے کہ عوامی رائے پر راتوں رات شب خون مار کر ایسے افراد کو سامنے لایا جاتا ہے ۔

جنھوں نے اپنی پوری زندگی میں کسی بھی قسم کے اجتماعی،سیاسی اور معاشرتی عمل میں حسہ نہیں لیا ہوتا ہے ۔اجلاس میں کہا گیا کہ جنرل الیکشن2018 میں سابقہ تجربات دہرانے اور راتوں رات نتائج کی تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کریںگے،ضرورت اس بات کی ہے کہ انتخابات کے شفاف انعقاد عوامی رائے کا احترام اور دھاندلی کے تمام طریقوں کا خاتمہ کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جا ئے کہ انتخابی نتائج انجینر نہپ ہو،اجلاس میں کہا گیا کہ پارٹی کی سیاسی و جمہوری جد و جہد کسی تعارف کے محتاج نہیں پارٹی نے اپنے قیام کے بعد اور مسلسل انتخابی و جمہوری عمل کا حصہ بن کر ہمیشہ عوام کے رائے کو اہمیت و احترام دیا ہے پارٹی کے تجربات کی روشنی میں یہ امر یقینی ہے کہ اگر شفاف انتخابات کو ممکن بنایا جائے تو قوم دوست سیاسی قیادت کا راستہ کسی صورت روکھا نہیں جا سکتا ہمارے پاس اپنی جمہوری ،عوامی و قومی جد و جہد کی طویل فہرست اور تاریخ موجود ہے جیسے بے بنیاد بنا کر ہم عوام کے پاس بڑے اعتماد کے ساتھ جاسکتے ہیں ،اجلاس میں کہا گیا کہ بے بنیاد افواہوں پارٹی کے خلاف بعض عناصر اور خود پسند افراد کی مہم سے مذہبی انتاہ پسندوں کو فائدہ حاصل ہو رہا ہے ہم سمجھتے ہے کہ افواہیں پھیلانے والے عناصر نہ اس سے پہلے قوم کو کسی طرح کا فائدہ پہنچا سکی ہے اور نہ ہی ان کے پاس کوئٹہ کے شہریوں اور ہزارہ قوم کے مستقبل کے حوالے سے کسی طرح کا کوئی پروگرام موجود ہے ،پارٹی نے طویل جمہوری سیاسی جد و جہد کے زریعے ثابت کیا ہے کہ ہمارے پاس صحت ،تعلیم،روزگار ،کاروبار اور معشیت کے حوالے سے انتہائی موثر پروگرام موجود ہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی کی جمہوری ،سیاسی پروگراموں اور جد و جہد کے نتیجے میں بلوچستان کے عوام اور صوبے کے حقیقی سیاسی قیادت کے درمیان دوستانہ و برادرانہ روابط کو فروغ حاصل ہوا ہے،اجلاس میں الیکشن سیل،پارلیمانی کمیٹی،میڈیا،شوشل میڈیا کمیٹی،رابطہ کمیٹی اور انتخابہ منشور کمیٹی تشکیل دیا گیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں